رنگ بے رنگ ہوں کا بھروسہ جائے
میری آنکھوں سے جو دنیا تجھے دیکھا جائے
ہم نے جس کو چھوڑا پھر اسے چھوڑ دیا
اب نہ جائیں گے ادھر چاہے زمانہ جائے
میں نے مدت سے کوئی خواب نہیں دیکھا ہے
ہاتھ رکھ دے مری آنکھوں پہ کہ نیند آ جائے
میں گناہوں کا طرف دار نہیں ہوں پھر بھی
رات کو دن کی نگاہوں سے نہ دیکھا جائے
کچھ بڑی سوچوں میں یہ سوچیں بھی شامل ہیں وسیمؔ
کس بہانے سے کوئی شہر جلایا جائے
Responses
No comments yet. Be the first to respond.