کٹھ پتلی ہے یا جیون ہے جیتے جاؤ سوچو مت
سے ہی ساری الجھن ہے جیتے جاؤ سوچو مت
لکھا ہوا کردار کہانی میں ہی چلتا پھرتا ہے
کبھی ہے دوری کبھی ملن ہے جیتے جاؤ سوچو مت
ناچ سکو تو ناچو جب تھک جاؤ تو آرام کرو
ٹیڑھا کیوں گھر کا آنگن ہے جیتے جاؤ سوچو مت
ہر مذہب کا ایک ہی جیسا مالک رکھے رہنا
جب تک سانسوں کا بندھن ہے جیتے جاؤ سوچو مت
گھوم رہے ہیں بازاروں میں سرمایوں کے آتش دان
کس بھٹی میں کون ایندھن ہے جیتے جاؤ سوچو مت
Responses
No comments yet. Be the first to respond.
زمیں دی ہے تو تھوڑا سا آسماں بھی دے
مرے خدا مرے ہونے کا کچھ گماں بھی دے
بنا کے بت مجھے بینائی کا عذاب نہ دے
یہ ہی عذاب ہے قسمت تو پھر زباں بھی دے