مہ رخاں کی جو مہربانی ہے
یہ مدد مجھ پہ آسمانی ہے
رشک سیں اس کے چہرہ کے
چشم پر آئنہ کی پانی ہے
دام میں بو الہوس کے آیا نئیں
کیوں کہ یہ باز آشیانی ہے
چرب ہے شمع پر اس کا
شمع کی روشنی زبانی ہے
اس کے رخسار دیکھ جیتا ہوں
عارضی میری زندگانی ہے
صرف صورت کا بند نئیں ناجیؔ
عاشق صاحب معانی ہے
Responses
No comments yet. Be the first to respond.