خواب کے گاؤں میں پلے ہیں ہم
پانی چھلنی میں لے چلے ہیں ہم
چھاچھ پھونکیں کہ اپنے بچپن میں
دودھ سے کس طرح جلے ہیں ہم
خود ہیں اپنے کی دشواری
اپنے پیروں کے آبلے ہیں ہم
تو تو مت کہہ ہمیں دنیا
تو نے ڈھالا ہے اور ڈھلے ہیں ہم
کیوں ہیں کب تک ہیں کس کی خاطر ہیں
بڑے سنجیدہ مسئلے ہیں ہم
Responses
No comments yet. Be the first to respond.