جب آئینہ کوئی دیکھو اک اجنبی دیکھو
کہاں پہ لائی ہے تم کو یہ دیکھو
محبتوں میں کہاں اپنے واسطے فرصت
جسے بھی چاہے وہ چاہے مری خوشی دیکھو
جو ہو سکے تو زیادہ ہی چاہنا مجھ کو
کبھی جو میری محبت میں کچھ کمی دیکھو
جو دور جائے تو غم ہے جو پاس آئے تو
نہ جانے کیا ہے وہ کمبخت آدمی دیکھو
اجالا تو نہیں کہہ سکتے اس کو ہم لیکن
ذرا سی کم تو ہوئی ہے یہ تیرگی دیکھو
Responses
No comments yet. Be the first to respond.