ہجوم دیکھ کے رستہ نہیں بدلتے ہم
کسی کے سے تقاضا نہیں بدلتے ہم
ہزار قدم راستہ ہو خاروں کا
جو چل پڑیں تو ارادہ نہیں بدلتے ہم
اسی لیے تو نہیں معتبر زمانے میں
کہ رنگ صورت دنیا نہیں بدلتے ہم
ہوا کو دیکھ کے جالبؔ مثال ہم عصراں
بجا یہ زعم ہمارا نہیں بدلتے ہم
Responses
No comments yet. Be the first to respond.