ہم تو کتنوں کو مہ جبیں کہتے
آپ ہیں اس لیے نہیں کہتے
ہوتا نہ آسماں پہ اگر
ہم کسے آپ سا حسیں کہتے
آپ کے پاؤں پھر کہاں پڑتے
ہم زمیں کو اگر زمیں کہتے
آپ نے اوروں سے کہا سب کچھ
ہم سے بھی کچھ کبھی کہیں کہتے
آپ کے بعد آپ ہی کہیے
وقت کو کیسے ہم نشیں کہتے
وہ بھی واحد ہے میں بھی واحد ہوں
کس سے ہم آفریں کہتے
Responses
No comments yet. Be the first to respond.