ہلکا ہے سانس بھاری ہے
جئے جانے کی رسم جاری ہے
آپ کے بعد ہر گھڑی ہم نے
آپ کے ساتھ ہی گزاری ہے
کو چاندنی تو اوڑھا دو
دن کی چادر ابھی اتاری ہے
شاخ پر کوئی قہقہہ تو کھلے
کیسی چپ سی چمن پہ طاری ہے
کل کا ہر واقعہ تمہارا تھا
آج کی داستاں ہماری ہے
Responses
No comments yet. Be the first to respond.