ایسا خاموش تو منظر نہ کا ہوتا
میری تصویر بھی گرتی تو چھناکا ہوتا
یوں بھی اک بار تو ہوتا کہ سمندر بہتا
کوئی احساس تو کی انا کا ہوتا
سانس موسم کی بھی کچھ دیر کو چلنے لگتی
کوئی جھونکا تری پلکوں کی ہوا کا ہوتا
کانچ کے پار ترے ہاتھ نظر آتے ہیں
کاش خوشبو کی طرح رنگ حنا کا ہوتا
کیوں مری شکل پہن لیتا ہے چھپنے کے لیے
ایک چہرہ کوئی اپنا بھی خدا کا ہوتا
Responses
No comments yet. Be the first to respond.